قندیل بلوچ قتل کیس؛ ملزمان کو لے جانے والا ٹیکسی ڈرائیور مفتی عبدالقوی کاماموں زاد نکلا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 31 جولائی 2016 15:52

قندیل بلوچ قتل کیس؛ ملزمان کو لے جانے والا ٹیکسی ڈرائیور مفتی عبدالقوی ..

ملتان:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی2016ء) :،پولیس ذرائع کے مطابق قتل کے ملزم وسیم اور حق نواز نے ٹیکسی کرایے پر حاصل کی تھی ۔ ٹیکسی ڈرائیورباسط مفتی عبدالقوی کاماموں زاد بھائی نکلا ۔ ٹیکسی ڈرائیور باسط گاؤں شاہ صدر دین کا رہائشی ہے۔باسط کے والد کا نام عبدالحق قریشی ہے۔ دوسری جانب قندیل بلوچ قتل کیس میں عدالت نے مرکزی ملزم وسیم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا جبکہ حق نواز کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

قندیل بلوچ قتل کیس میں مرکزی ملزم وسیم اور حق نواز کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم وسیم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جبکہ ملزم حق نواز کو مزید تفتیش کے لئے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ پولیس نے بیرون ملک مقیم قندیل بلوچ کے بھائی عارف کو بھی انٹرپول کے ذریعے ملتان لانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مفتی عبدالقوی کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ اس نے پولیس کی جانب سے بھیجے گئے سوالنامے کا ابھی جواب نہیں دیا ۔