دسمبر سے پہلے بلدیاتی الیکشن کرائیں گے،جمہوریت کیلئے ملکر جدوجہد کرینگے انتخابات میں حکومت پاکستان نے اپنی ذمہ داریاں پوری کیں‘اپوزیشن کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں‘دنیا بھر میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے‘جمہوری انداز میں حکومت چلائیں گے،مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی سے الگ نہیں رہ سکتے ‘جدید ریاست کیلئے میرٹ کی بنیاد پر روزگار کے مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں‘عدالتی نظام میں اصلاحات لائیں گے،مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں کشمیر کا مسئلہ پانی یا زمین نہیں جانوں کا ہے

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کا آزادکشمیر اسمبلی سے خطاب

اتوار 31 جولائی 2016 15:48

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جولائی ۔2016ء) آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ دسمبر سے پہلے بلدیاتی الیکشن کرائیں گے،جمہوریت کیلئے مل کر جدوجہد کریں گے،انتخابات میں حکومت پاکستان نے اپنی ذمہ داریاں پوری کیں،اپوزیشن کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔دنیا بھر میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے،جمہوری انداز میں حکومت چلائیں گے،مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی سے الگ نہیں رہ سکتے جدید ریاست کیلئے میرٹ کی بنیاد پر روزگار کے مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں،عدالتی نظام میں اصلاحات لائیں گے،مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں کشمیر کا مسئلہ پانی یا زمین نہیں جانوں کا ہے۔

وہ اتوار کو وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد آزادکشمیر اسمبلی سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی مثبت تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں،ہمارا پہلا کام تعمیرو ترقی ہے ،بے روزگاری میں کم نہیں کرسکتا لیکن اسے کم کرنے کیلئے ضرور کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک سے الگ نہیں رہ سکتے،جدید ریاست کیلئے میرٹ کی بنیاد پر روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر جموں کا حصہ ہے اور دنیا کی اس پر بھی نظر ہے کہ یہاں پر کیا ہورہاہے،تعمیروترقی اور شفافیت ہماری اولین ترجیح ہوگی۔راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ہم دسمبر سے قبل بلدیاتی الیکشن کرائیں گے،اس کیلئے 35سال تک کے نوجوان حصہ لیں گے ہم چاہتے ہیں کہ ہماری آنے والی نسل کو سیاست کے بارے میں معلوم ہو۔انہوں نے کہا کہ خود اعتمادی کے ساتھ دنیا کو ترقی اور عوام کا اعتماد دیکھا دیں گے۔

کفایت شعاری اپنائیں گے،غربت کا خاتمہ کریں گے جب تک وزیراعظم ہوں میرٹ سے ہٹ کرکام نہیں کرونگا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ساتھ بہت اچھے لوگ موجود ہیں جو ہمارے ساتھ تعاون کریں گے،ہمارے ساتھ کابینہ کے ارکان بھی اچھے ہونگے،احتساب انتقام نہیں انقلاب کی بنیاد پر کریں گے اور جمہوری انداز میں حکومت چلائیں گے اور میں دعا کرتا ہوں کہ کوئی مجھے برانہ کہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیرحکومت میں عوام کی شراکت داری چاہتے ہیں۔راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ میں ایسی کوئی بات نہیں کرونگا جس سے کسی کی دل آزاری ہو۔انہوں نے کہا کہ آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں ہماری بیٹوں،بیٹیوں پر ظلم کیا جارہاہے یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان کی 18کروڑ عوام آپ کے ساتھ ہے ایک دن آپ کو آزادی ملے گی ہم چاہتے ہیں کہ ہم سب مل کر رہیں حریت رہنماؤں سے اپیل ہے کہ مل کر جدوجہد کریں