برطانوی نژاد سامیہ قتل کیس ؛ مقتولہ کے والد اور دوسرے شوہر کا تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پہلی بار آمنہ سامنہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 31 جولائی 2016 15:43

برطانوی نژاد سامیہ قتل کیس ؛ مقتولہ کے والد اور دوسرے شوہر کا  تحقیقاتی ..

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31جولائی۔2016ء) پاکستانی نژاد برطانوی شہری سامیہ شاہد قتل کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے قائم 3 رکنی کمیٹی نے ابتدائی تفتیش مکمل کرلی۔ سامیہ قتل کیس کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے قائم تین رکنی کمیٹی نے ڈھوک کھینگر میں جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔مرکزی ملزمان لڑکی کے پہلے شوہر چوہدری شکیل اور لڑکی کے والد چوہدری شاہد کے بیانات قلمبند کیے۔

(جاری ہے)

سامیہ کے شوہر مدعی مختار کاظم کو بھی بلا کر بیان لیا۔کمیٹی نے ابتدائی پولیس رپورٹ کا جائزہ بھی لیا اور کیس کی ابتدائی تفتیش مکمل کرلی جسے تحریری شکل میں ترتیب دے کر رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو پیش کی جائے گی۔ کمیٹیاں اور پولیس تحقیقات اپنی جگہ، لیکن جہلم پولیس کا کارنامہ تو دیکھیے ایک نہتی بے بس لڑکی کی پراسرار ہلاکت کو 11 روز گذر گئے، اور اب تک نا تفتیش مکمل ہوئی نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی جاسکی۔

متعلقہ عنوان :