7اگست سے تحر یک احتساب جمہو ریت نہیں کر پشن کیخلاف ہوگی ‘چوہدری محمدسرور

(ن) لیگ پانامہ لیکس کے ٹی اوآرز کے معاملے کو حل کر دیں تو احتجاجی تحر یک کی نوبت نہیں آئیگی ‘ملک کو بچانے کیلئے کر پشن کا خاتمہ ضروری ہے مگر حکمران ’’مال بچاؤ ‘‘پروگرام پر چل رہے ہیں ‘قوم حکمرانوں کی پالیسوں سے نفرت کرتی ہے مگر بے حس حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے‘ کارکنوں سے گفتگو

اتوار 31 جولائی 2016 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جولائی ۔2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ7اگست سے تحر یک احتساب جمہو ریت نہیں کر پشن کیخلاف ہوگی ‘(ن) لیگ پانامہ لیکس کے ٹی اوآرز کے معاملے کو حل کر دیں تو احتجاجی تحر یک کی نوبت نہیں آئیگی ‘ملک کو بچانے کیلئے کر پشن کا خاتمہ ضروری ہے مگر حکمران ’’مال بچاؤ ‘‘پروگرام پر چل رہے ہیں ‘قوم حکمرانوں کی پالیسوں سے نفرت کرتی ہے مگر بے حس حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے ۔

اتوار کے روز تحر یک انصاف کے کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی اور حقیقی جمہو ریت پر یقین رکھتی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اگر ملک میں جمہو ریت کو خطرات سے بچانا ہے تو اس کیلئے سب سے پہلے ملک کو کر پشن اور لو ٹ مار سے پاک کر نا ہوگا جس کیلئے تحر یک انصاف تحر یک احتساب شروع کر نے جا رہی ہے اور قوم کیساتھ ملکر ہم کر پشن کے خاتمے اور حقیقی جمہو ریت کی جنگ لڑتے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک احتساب کے عمل کو یقینی بنائے مگر بد قسمتی سے حکمرانوں کا مشن بھی ملک سے کر پشن کا خاتمہ نہیں بلکہ کر پشن کر نیوالوں کا بچاؤ ہے جسکی وجہ سے ملک میں مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے اور قوم بھی نااہل حکمرانوں کی ناکام پالیسوں سے نفرت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف اقتدار میں آکر قومی امنگوں کے عین مطابق فیصلے کر یگی اور پالیساں بنائیگی ۔

متعلقہ عنوان :