ایم کیوایم کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے انکی مزید پتنگیں بھی کاٹیں گی‘ ایم کیوایم کی ملکی دشمنی کے ثبوت دے چکے ہیں اب کاروائی کر نا حکومتی ذمہ داری ہے ‘انیس قائم خوانی کا دہشت گردوں کے علاج سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی انکے خلاف بنائے جانیوالے کیس میں کوئی جان ہے ‘نئے وزیر اعلی سندھ کا خیر مقدم کرتے ہیں انکو فوری رینجر ز کو اختیارا ت دینے چاہیے

پاک سر زمین پارٹی کے مر کزی رہنما رضا ہا رون کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 31 جولائی 2016 15:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جولائی ۔2016ء) پاک سر زمین پارٹی کے مر کزی رکن رضا ہا رون نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے انکی مزید پتنگیں بھی کاٹیں گی‘ ایم کیوایم کی ملکی دشمنی کے ثبوت دے چکے ہیں اب کاروائی کر نا حکومتی ذمہ داری ہے ‘انیس قائم خوانی کا دہشت گردوں کے علاج سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی انکے خلاف بنائے جانیوالے کیس میں کوئی جان ہے ‘سڑکوں پرآنے کے بجائے بھارتی زیادتیوں کو عالمی سطح پراجاگرکیا جائے‘کشمیریوں سیاظہاریکجہتی کیلئے سڑکوں پر آنے سے اختلاف ہے‘ملک میں کوئی سیاست اورجمہوریت نہیں،ہرگھنٹہ تبدیلی آرہی ہے عوامی مسائل کی طرف توجہ ضروری ہے‘سڑکوں پرآنے کے بجائے بھارتی زیادتیوں کو عالمی سطح پراجاگرکیا جائے‘نئے وزیر اعلی سندھ کا خیر مقدم کرتے ہیں انکو فوری رینجر ز کو اختیارا ت دینے چاہیے ۔

(جاری ہے)

لاہور آمد کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کے مر کزی رکن رضا ہا رون نے کہا کہ ایم کیوایم کے بھارتی ’’را ‘‘سے تعلقات اب کسی سے پو شیدہ نہیں اور ہم نے بھی ایم کیوایم کی عوامی دشمنی کے ثبوت دیئے ہیں اور ایم کیوایم کے اپنے بھی بہت سے لوگ بھارت سے دہشت گردی کی تر بیت لینے کا اعتراف کر چکے ہیں اس لیے اب قومی اداروں اور حکومت کو چاہیے کہ وہ انکے خلاف کاروائی کر یں ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے رینجرز کو اختیار ات ملنے چاہیے اور ہمیں امید ہے نئے وزیر اعلی رینجرز کو اختیارات کو معاملہ فوری حل کر دیں گے ۔