نوازشر یف کے ساتھ شیخ رشید بھی چلا جائے تووزیر اعظم نہیں چل سکتا ‘ مجھے نہیں لگتا نوازشر یف آرمی چیف جنر ل راحیل شر یف کو توسیع دیں گے ‘تین سال تک ملک میں وزیر خارجہ نہیں ملک کی خارجہ پالیسی کیا ہوگی ‘(ن) لیگ کسی بھی صورت بھارت کو ناراض نہیں کر ناچاہتی ‘عام آدمی کے مفاد سے موجودہ نظام کو کوئی لینا دینا نہیں

عوامی مسلم لیگ کے سر بر اہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمدکا انٹرویو

اتوار 31 جولائی 2016 15:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جولائی ۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سر بر اہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشر یف کے ساتھ شیخ رشید بھی چلا جائے تووزیر اعظم نہیں چل سکتا ‘ مجھے نہیں لگتا نوازشر یف آرمی چیف جنر ل راحیل شر یف کو توسیع دیں گے ‘ تین سال تک ملک میں وزیر خارجہ نہیں ملک کی خارجہ پالیسی کیا ہوگی ‘آئندہ پانچ سال ملک کے مستقبل کیلئے بہت اہم ہیں ‘(ن) لیگ کسی بھی صورت بھارت کو ناراض نہیں کر ناچاہتی۔

اپنے ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سر بر اہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ نوازشر یف کی حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے اور اگر کوئی بھی اپوزیشن میدان میں نہیں نکلے گی تو میں ضرور سڑکوں پر نکلوں گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن جماعتیں حکومت کیخلاف سڑکوں پر نہ آئیں تو قوم بھی انکو معاف نہیں کر یگی اور مجھے اس بات کا یقین ہے جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی بھی اپوزیشن کیخلاف سڑکوں پر آئیں گے کیونکہ موجودہ حکمران ملک میں کسی بھی صورت احتساب نہیں چاہتے ۔

انہوں نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ نوازشر یف جنرل راحیل شر یف کو توسیع دیں گے مگر میں جس نوازشر یف کو جانتا ہوں وہ جنرل راحیل شر یف کو توسیع نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کر رہا ہے مگر (ن) لیگ کسی بھی صورت بھار ت کو ناراض نہیں کر نی چاہتی کشمیر کمیٹی بھی مکمل ناکام ہو چکی ہے اور ملک میں وزیر خارجہ ہی نہیں خارجہ پالیسی کیاہوگی ۔