چین میں منعقد ہونے والے ’’16 ویں ویسٹرن چائنا انٹرنیشنل فیئر 2016ء ‘‘ میں شرکت کیلئے 15 اگست تک درخواستیں طلب

ڈبلیو سی آئی ایف کا دوسرا مرحلہ پانچ روز تک جاری رہے گا جس کا آغاز 10 نومبر اور اختتام 14 نومبر 2016 ء کو ہو گا

اتوار 31 جولائی 2016 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء) چین میں منعقد ہونے والے ’’16 ویں ویسٹرن چائنا انٹرنیشنل فیئر 2016ء ‘‘ میں شرکت کیلئے 15 اگست 2016ء تک درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کے تجارتی ترقی کے ادارے (ٹی ڈی اے پی) کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ڈبلیو سی آئی ایف کا دوسرا مرحلہ پانچ روز تک جاری رہے گا جس کا آغاز 10 نومبر اور اختتام 14 نومبر 2016 ء کو ہو گا جس میں سوتی کپڑے، تیار ملبوسات، سلے ہوئے ملبوسات، آٹو پارٹس، ٹیکسٹائلز مصنوعات، کھیلوں کا سامان، ماربلز، سینٹری، انجینئرنگ، کٹلری، کچن، ادویہ سازی، سرجری، جیمز، جیولری، قالین، فرنیچر سمیت دیگر مختلف مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کر سکتے ہیں جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی ۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں

متعلقہ عنوان :