پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ

اتوار 31 جولائی 2016 15:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء) پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے بزرگ سیاستدان اور سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق قائم علی شاہ کیلئے پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی اپنی نشست سے مستعفی ہونگے اور ان کی جگہ سید قائم علی شاہ کو منتخب کرایا جائیگا ٗقائم علی شاہ کی سندھ اسمبلی کی نشست پر ان کے بیٹے سید اویس شاہ کو ٹکٹ دیا جائیگا