پولیس اور رینجرز نے مختلف کارروائیوں میں دو سیاسی جماعت کے کارکنان سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا ٗاسلحہ برآمد

اتوار 31 جولائی 2016 15:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء) کراچی میں پولیس اور رینجرز نے مختلف کارروائیوں میں دو سیاسی جماعت کے کارکنان سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے بفرزون سیکٹر15 بی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے 2 کارکنان کو حراست میں لے لیا ٗحراست میں لئے گئے افراد میں جاوید کالا اور سلمان عرف ماموں شامل ہیں۔

ماڑی پور کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں ٗبلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن اور کھاردار میں پولیس نے مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ٗ گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :