وزیراعلیٰ شہباز شریف کی راجہ فاروق حیدر کو آزادکشمیرکا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

اتوار 31 جولائی 2016 14:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جولائی ۔2016ء) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے راجہ فاروق حیدر کو آزادکشمیرکا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ فاروق حیدرآزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں جس پر وزیراعلیٰ شہباز شریف نے انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ راجہ فاروق حیدر کا وزیراعظم منتخب ہونا وزیراعظم نوازشریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔

متعلقہ عنوان :