ٹیکسٹائل اور کپڑوں کی برآمدات میں مالی سال2015-16 کے دوران 7.34 فیصد کمی کا انکشاف

ٹیکسٹائل برآمدات 13.2 فیصد کمی سمیت کپڑوں کی برآمدات میں بھی 13.2 فیصد کمی واقع ہوئی ہے‘ قدر کے لحاظ سے ٹیکسٹائل گروپس برآمدات 908 ملین امریکی ڈالر تک ہیں‘ کم افزودہ قیمت والی اشیاء کی برآمدات میں 2014-15 کے مقابلے میں 2015-16 میں کمی واقع ہوئی ہے

اتوار 31 جولائی 2016 14:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جولائی ۔2016ء) ٹیکسٹائل اور کپڑوں کی برآمدات میں مالی سال2015-16 کے دوران 7.34 فیصد کمی کا انکشاف ہوا ہے‘ ٹیکسٹائل برآمدات 13.2 فیصد کمی سمیت کپڑوں کی برآمدات میں بھی 13.2 فیصد کمی واقع ہوئی ہے‘ قدر کے لحاظ سے ٹیکسٹائل گروپس برآمدات 908 ملین امریکی ڈالر تک ہیں‘ کم افزودہ قیمت والی اشیاء کی برآمدات میں 2014-15 کے مقابلے میں 2015-16 میں کمی واقع ہوئی ہے۔

دستیاب سرکاری دستاویز کے مطابق مالی سال 2015-16 میں پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں کمی آنے کا انکشاف کیا گیا ہے ٹیکسٹائل اور کپڑوں کی برآمد میں مجموعی طور پر 7.34 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ کم افزودہ قیمت والی اشیاء جن میں چال‘ مچھلی‘ پھل‘ گندم‘ تیل کے بیج‘ مغزیات‘ قیمتی پتھر اور خام تیل کی برآمدات میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی سب سے زیادہ کمی گندم کی برآمد میں ہوئی جو کہ 90 فیصد سے زائد ہے علاوہ ازیں خام تیل کی برآمد میں 65 فیصد سے زائد‘ خام کپاس میں 48 فیصد سے زائد تیل کی بیج اور مغزیات میں 57 فیصد سے زائد کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کممی کی وجوہات بیان کرتے ہوئے دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ کپاس کی پیداوار میں کمی سمیت اشیاء کی عالمی منڈیوں میں سستے داموں فروخت اور پاکستانی اشیاء کی عدم مسابقت اور سکڑتی ہوئی عالمی طلب ہے۔

متعلقہ عنوان :