اوپن یونیورسٹی الیکٹرانک میڈیا کے لئے آڈیو/ویڈیو ایڈیٹنگ کے تربیتی کورسسز آئندہ سمسٹر سے شروع کرے گی

یونیورسٹی بتدریج ای لرننگ اور آن لائن تعلیم کی طرف آگے بڑھ رہی ہے، پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی

اتوار 31 جولائی 2016 14:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جولائی ۔2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی الیکٹرانگ میڈیا کو تعلیمی سپورٹ فراہم کرنے کے لئے آئندہ سمسٹر سے آڈیو/ویڈیو ایڈیٹنگ کے شارٹ ٹرم تربیتی کورسسز کا آغاز کرے گی۔ الیکٹرانک میڈیا میں کام کرنے والے صحافیوں کی عصر حاضر کی ضروریات کو پوراکرنے کے لئے آڈید اینڈ ویڈیو ایڈیٹنگ کی کتابیں اور درسی مواد تیار کردئیے گئے ہیں" یہ اعلان یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل ٹیکنالوجی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے زیر صدارت منعقدہ بریفنگ سیشن میں کیا ہے۔

بریفنگ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے تمام تعلیمی پروگرامز یونیورسٹی کی ویب ٹی وی اور ایف ایم سے باقاعدگی سے نشر کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی نے ملک بھر میں موجود اپنے لاکھوں طلبہ کو ان کے دہلیز پر تمام تعلیمی سہولیات فوری طور پر پہنچانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے ایجوکیشن ٹیلی ویژن چینل بنانے کا کام بھی مکمل کرلیاہے۔

تمام ضروری ہوم ورک مکمل ہے اور تعلیمی نشریات شروع کرانے کے لئے پیمرا سے اجازت حاصل کرنے کے لئے رابطہ کیا جارہا ہے۔یونیورسٹی کی ایف ایم ریڈیو نشریات کے اوقات اور اسٹیشنز میں بھی توسیع کردی گئی ہے تاکہ یونیورسٹی کا پیغام ملک کے ہر کونے تک پہنچ جائے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تعلیمی نیٹ میں لایا جائے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ اس سال کے آخر تک یونیورسٹی کے 7۔علاقائی کیمپسسز سے ریڈیو تعلیمی نشریات شروع کرادئیے جائیں گے۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ یونیورسٹی بتدریج ای لرننگ اور آن لائن تعلیم کی طرف آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ ڈی پروگرامز کی آن لائن تعلیم آئندہ سمسٹر سے جبکہ ایم فل پروگرامز کی آن لائن تعلیم اگلے سال سے شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :