سردار ایاز صادق پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، نکاسی آب کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں‘چیف کوارڈی نیٹر میاں بہادر علی

واسا کومختلف یونین کونسلوں میں دیرینہ مسائل کے فوری حل کیلئے سختی سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں‘ نکاسی آب کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو

اتوار 31 جولائی 2016 13:38

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122کیلئے واسا کے چیف کوارڈی نیٹرمیاں محمد بہادر علی نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ، واسا کومختلف یونین کونسلوں میں دیرینہ مسائل کے فوری حل کیلئے سختی سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزمختلف یونین کونسلوں میں نکاسی آب کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بیرون ملک سے واپسی پرسب سے پہلے اپنے حلقے میں واسا سے متعلق شکایات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے واسا کے ذمہ داران کا اجلاس بلا کر انہیں ہدایات جاری کی ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خصوصی کاوشوں سے حکومت اس حلقے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور انشا اﷲ بہت جلد پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے دیرینہ مسائل کو حل کرلیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جائیکا کے تعاون سے نئے ٹیوب ویلوں کی تنصیب کا منصوبہ بھی پائپ لائن میں ہے جس کی تکمیل سے حلقے کی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

متعلقہ عنوان :