ٹی اور آرز کی تشکیل کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کااجلاس 3اگست کو بلائے جانے کا امکان ‘ ذرائع

اتوار 31 جولائی 2016 13:35

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء) پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی اور آرز کی تشکیل کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کااجلاس 3اگست کو بلائے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق حکومت ٹی او آرز کے معاملے پر اپوزیشن کیساتھ اگست کے پہلے ہفتے میں مذاکرات کا ایک اور دور کرنا چاہتی ہے جسکے لئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 3اگست کو بلائے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی طرف سے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کے بعد اپوزیشن کے مرکزی رہنماؤں نے بھی ایک دوسرے سے رابطے کئے ہیں اورقوی امکان ہے کہ حکومت سے مذاکرات سے قبل اپوزیشن بھی اپنی ایک نشست کرے گی جس میں اس حوالے سے بات کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے کمیٹی میں شامل شاہ محمود قریشی کے بیرون ملک ہونے کے باعث متبادل نام دیا جا سکتا ہے تاہم اس سے قبل شاہ محمود قریشی سے رابطہ کر کے انکی وطن واپسی بارے حتمی تاریخ معلوم کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :