7500اور25ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی( کل) ہو گی

اتوار 31 جولائی 2016 13:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء) 7500اور 25ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل یکم اگست کو ہو گی۔

(جاری ہے)

7500روپے قرعہ اندازی کا پہلا انعام ایک کروڑ50 لاکھ روپے ایک ،دوسرا انعام 50لاکھ روپے کے3 جبکہ تیسرے انعام میں 93000 روپے کے1696 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کیے جائیں گے ۔25ہزار مالیت کی قرعہ اندازی کا پہلا انعام 5کروڑ روپے کا ایک ،دوسرا انعام میں ایک کروڑ50 لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 3لاکھ 12ہزار روپے کے 1696 انعامات ہوں گے۔