برازیل کے سویا بین کے زیر کاشت رقبے میں 2 فیصد اضافے کا امکان

اتوار 31 جولائی 2016 12:34

ساؤ پولو ۔ 31 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 جولائی ۔2016ء) برازیل کے زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ 2016-17 ء کی سویا بین کی فصل کیلئے کاشت ہونے والے رقبے میں صرف 2 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں جاری ایک رپورٹ میں ماہرین نے کہا کہ ستمبر میں شروع ہونے والے سویابین کے سیزن میں ملک بھر میں زیر کاشت رقبہ 33.9 ملین ہیکٹر (83.7 ملین ایکڑ ) رہنے کا امکان ہے جو 2015-16 ء میں زیر کاشت رقبے (33.2 ملین ہیکٹر) سے معمولی زیادہ ہے۔انھوں نے بتایا کہ زیر کاشت رقبے میں اضافہ 2006-07ء کے سیزن کے بعد سب سے کم اضافہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر موسمی حالات مثبت رہے تو اس رقبے سے سویا بین کی 103.8 ملین ٹن پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے جبکہ گزشتہ سال سویا بین کی پیداوار 95.3 ملین ٹن رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :