دنیا بھر میں سب سے زیادہ پیاز چین میں پیدا کیا جاتا ہے

اتوار 31 جولائی 2016 12:27

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 جولائی ۔2016ء) دنیا بھر میں سب سے زیادہ پیاز چین میں پیدا کیا جاتا ہے جبکہ پیاز پوری دنیا میں کاشت کیا اور کھایا جاتا ہے ۔ معروف زرعی تحقیق کار ہارون احمد خان نے کہا کہ پیاز کی پیداوار کے لحاظ سے پاکستان کا 5واں نمبر ہے ۔

(جاری ہے)

100گرام پیاز میں 60حرارے ، 89.11گرام پانی ، 1.10گرام پروٹین ، 0.10گرام چربی ، 9.34گرام نشاستہ ، 1.7گرام ریشہ ، 23گرام لیکشیم ، 29ملی گرام فاسفورس ، 0.21گرام فولاد اور 10گرام میگنیشیم پایا جاتا ہے ۔پیاز خون کی شریانوں میں جمع ہونے والی چربی کو تحلیل کرتا ہے اور انسان کو دل کے مہلک امراض سے محفوظ رکھتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :