لاہور ‘ شاہدرہ اور لوئر مال سے ٹریفک وارڈنز نے 2مغوی بچوں کو بازیاب کرا لیا ‘ ملزم گرفتار

اتوار 31 جولائی 2016 12:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جولائی ۔2016ء ) لاہورکے علاقے شاہدرہ اور لوئر مال سے اغواء ہونے والے دو بچوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اتوار کو لاہور کے علاقے شاہدرہ اور لوئر مال سے اغواء ہونے والے دو بچوں امجد اور فیضان کو ٹریفک وارڈنز نے بازیاب کرا لیا۔ذرائع کا کہناہے کہ رکشہ ڈرائیور سات سالہ امجد کو رکشے میں اغواء کر کے لے جا رہا تھا کہ شاہدرہ چوک میں ڈیوٹی پر مامور ٹریفک وارڈن نے بچے کو رنجیروں میں جکڑا دیکھ کر رکشے کو روکا اور بازیاب کرا لیا۔

(جاری ہے)

ٹریفک وارڈن نے رکشہ ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کی حراست میں دے دیا ہے جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب 8سالہ فیضان کو داتا دربار کے قریب سے ٹریفک وارڈن نے تحویل میں لیا اور متعلقہ تھانے کو آگاہ کیا جنہوں نے بچے کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے تاہم اس کے بارے میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اسے اغواء کیا گیا تھا یا لاپتہ تھا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملز م سے تفتیش جاری ہے اور حقائق سامنے آنے کے بعد مقدمے کا اندراج کیا جائے گا جبکہ بازیاب کرائے گئے دونوں بچوں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے کہ انہیں کیسے اور کہاں سے اغواء کیا گیا تاکہ اغواء کاروں کے ماسٹر مائنڈ تک پہنچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :