محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیشنگوئی کردی

ہفتہ 30 جولائی 2016 17:16

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیشنگوئی کردی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جولائی ۔2016ء) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیشنگوئی کر دی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں سرگودھا،پشاور،لاہور اور کشمیر کے اکثر مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے،گزشتہ بارشوں کے سلسلے نے جڑواں شہروں کے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے،محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں سرگودھا،گلگت بلتستان،قلات،روالپنڈی،گوجرانوالہ ،ڈیرہ غازی خان،ملتان ڈویژن اور خیبر پختنخواہ کے چند مقامات پر کہیں کہیں بارش کی پیشنگوئی کی ہے،علاوہ ازیں سندھ اور مکران میں بھی ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے،بڑے شہروں کے ریکارڈ کردہ درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد میں 25 ڈگری سینٹی گریڈ،لاہور 27 ڈگری سینٹی گریڈ،کراچی 28 ڈگری سینٹی گریڈ،کوئٹہ23 ڈگری سینٹی گریڈ،گلگت 21 ڈگری سینٹی گریڈ،مری18 ڈگری سینٹی گریڈ اور مظفر آباد میں 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :