پنجاب یونیورسٹی نے4امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

ہفتہ 30 جولائی 2016 14:34

لاہور۔30 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جولائی۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی نے جاوید اقبال ولد شیر محمد کوفارسی کے مضمون میں ان کے”تصیح و مقدمہ دیوان میرزا محمد صادق مدامی“ کے موضوع پر،شاہد الرحمان ولد سیف الرحمان کومالیکیولر بائیوجی کے مضمون میں ان کے”ڈی این اے مائیکر و ایرے ڈیٹا بیسز کے استعمال سے پودوں میں جنیاتی اظہار پر مبنی معیاری لیبارٹری معلوماتی نظام کی تشکیل“ کے موضوع پر،سائرہ عبدالقدوس دخترعبد القدوس کوفارسی کے مضمون میں ان کے”تصیح و تدوین دیوان میر جان اللہ شاہ رضوی با مقدمہ درشرح حال شاعر و بررسی ہنر و اندیشہ وی“کے موضوع پراورہماء مشتاق علی دختر میاں مشتاق علی کوفارسی کے مضمون میں ان کے”تصیح و تدوین دیوان میر محمد افضل ثابت الہ آبادی بررسی ہنر و اندیشہ وی “ کے موضوع پر ، پی یچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :