ہلمند کے اہم ضلع خانشین پر طالبان نے قبضہ کرلیا ‘طالبان کی کاروائیوں میں شدت سے افغان حکومت تیزی سے علاقے کھورہی ہے:امریکی ادارے کی رپورٹ
میاں محمد ندیم ہفتہ 30 جولائی 2016 13:15
کابل(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جولائی۔2016ء) افغانستان کے صوبہ ہلمند کے اہم ضلع خانشین پر طالبان نے قبضہ کرلیا ہے ۔ صوبائی کونسل کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالمجید اخونزادہ کے حوالے سے بتایا کہ شدید لڑائی کے نتیجے میں ضلع خانشین پر طالبان نے قبضہ کر لیا۔ لڑائی میں افغان پولیس کے 20 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں اور اب بھی یہاں لڑائی ہو رہی ہے۔
یہ ضلع پاکستان کی سرحد کے قریب اور پوست کی کاشت کے بڑے علاقوں میں سے ایک جب کہ منشیات کی اسمگلنگ کے لیے بھی یہ ایک اہم گزرگاہ تصور کیا جاتا ہے۔اخونزادہ کا کہنا تھا کہ ضلعی پولیس کے سربراہ اور انٹیلی جنس ایجنسی کے نائب سربراہ بھی لڑائی کے دوران شدید زخمی ہوئے ہیں۔طالبان نے گزشتہ سال کے اواخر سے افغانستان میں اپنی کارروائیوں کو تیز کر دیا تھا جن میں رواں برس زیادہ شدت دیکھی جا رہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.