نومنتخب وزیراعلی سندھ کو گارڈآف آنر‘نئی کابینہ کے8وزراءآج حلف اٹھائیں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 30 جولائی 2016 12:02

نومنتخب وزیراعلی سندھ کو گارڈآف آنر‘نئی کابینہ کے8وزراءآج حلف اٹھائیں ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جولائی۔2016ء) نومنتخب وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے پہلے دن وزیر اعلیٰ ہاﺅس پہنچنے پران کی آمد کا اعلان بگل بجا کر کیا گیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔سندھ کے 27 ویں وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ بننے کے بعد پہلی مرتبہ وزیر اعلیٰ ہاﺅس پہنچے تو ان کی آمد کا اعلان بگل بجا کر کیا گیا۔

پولیس کے دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے سرکاری فرائض کی انجام دہی چیف سیکرٹری سندھ اور دیگر صوبائی سیکرٹریز سے ملاقاتوں سے شروع کردی ہیں۔چیف سیکرٹری صدیق میمن نے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کو حکومتی امور پر بریفنگ دی۔ دوسری جانب سندھ کابینہ کی تشکیل آج عمل میں لائی جائی گی جس کے پہلے مرحلے میں 8 وزراءحلف اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ کابینہ کی تقریب حلف برداری آج گورنر ہاﺅس میں ہو گی۔ پہلے مرحلے میں کابینہ کے 8 ارکان حلف اٹھائیں گے۔ متوقع وزراءمیں منظور وسان، نثار کھوڑو، میرہزار خان بجارانی ، علی نواز مہر، جام مہتاب ڈھر اور ڈاکٹر سکند میندھرو شامل ہونگے۔بیرسٹر مرتضی وہاب کو وزیراعلیٰ کا مشیر بنائے جانے کا بھی امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی ارکان اسمبلی کی کابینہ میں شامل ہونے کے لیے لابنگ بھی شروع کردی ہے۔ مکیش کمار چاولہ، گیان چند اسرانی، ناصر شاہ اور جام خان شورو وزیربننے کے لیے پرامید ہیں۔

متعلقہ عنوان :