خیبر ایجنسی میں باراتیوں کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی‘22 افراد جاں بحق‘ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے: پولیٹکل انتظامیہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 30 جولائی 2016 11:43

خیبر ایجنسی میں باراتیوں کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی‘22 افراد جاں ..

خیبر ایجنسی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جولائی۔2016ء) خیبر ایجنسی میں باراتیوں کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد22 ہو گئی ہے‘مقامی امدادی کارکنوں کے مطابق 2مزید لاشیں تلاش کرلی گئی ہیں جبکہ دیگر لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق وین میں خواتین اور بچوں سمیت 15 سے 20 افراد سوار تھے۔ باراتیوں کی وین باڑا سے بازار ذخہ خیل آ رہی تھی کہ راستے میں تبئی کے مقام پر سیلابی ریلے کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں وین سوار خواتین اور بچوں سمیت 15 سے 20 افراد لا پتہ ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولٹیکل انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب لیویز ذرائع کے مطابق بازار ذخہ خیل کے قریب باراتیوں کی پک اپ تیزرفتاری کے باعث ا±لٹ گئی اور قریبی برساتی نالے میں جاگری ، حادثے میں 20 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ مزید دولاشیں امدادی کارکنوں نے کچھ فاصلے تلاش کی ہیں۔مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔زخمیوں کو پشاور کے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گیا۔پولیٹکل انتظامیہ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بیشتر افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، چونکہ یہ علاقہ انتہائی دور افتادہ ہے اس لیے وہاں رابطہ نہیں ہو رہا۔اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں جانی نقصان میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :