جنرل موٹرز نے بھارت میں 100 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ معطل کر دیا
میاں محمد ندیم ہفتہ 30 جولائی 2016 11:38
نیویارک(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جولائی۔2016ء) امریکہ کی معروف کار کمپنی جنرل موٹرز نے بھارت میں 100 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے اپنے منصوبے کو فی الحال معطل کر دیا ہے۔جنرل موٹرز بھارت کے متعلق اپنی منصوبہ بندی کا تجزیہ کر رہی ہے۔بھارت میں جنرل موٹرز کی کاروں کی فروخت میں 40 فیصد تک کمی آئی ہے اور ٹرانسپورٹ بازار میں بھی اس کی حصہ داری میں کمی واقع ہوئی ہے۔
تجزیہ نگاروں کے مطابق حالیہ دنوں بھارت میں ڈیزل گاڑیوں پر سختی کی وجہ سے جنرل موٹرز کو اپنی منصوبہ بندی پر نئے سرے سے غور کرنا پڑ رہا ہے۔بھارت میں روزانہ پانچ ہزار سے زیادہ نئی کاریں فروخت ہوتی ہیں۔ ایک تخمینے کے مطابق بھارت2020 تک دنیا کا تیسرا سب سے بڑا گاڑیوں کا بازار بن جائے گا۔(جاری ہے)
2015 میں فورڈ نے بھی بھارت کے گھریلو بازار میں اپنی حصہ داری بڑھانے کے لیے 100 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی بات کہی تھی۔
بھارت میں کاروں کا روز افزوں وسیع بازار ہے اور یہی وجہ ہے کہ دنیا کی چند بڑی کار بنانے والی کمپنیاں یہاں سرمایہ کاری کر رہی ہیں لیکن اس بازار میں اپنی گرفت قائم کرنا بہت آسان نہیں ہے۔جنرل موٹرز کو بھارت میں 20 سال بعد بھی خسارے کا سامنا ہے۔جنرل موٹرز کے ایک سابق اعلی افسر کا کہنا ہے کہ اگر کمپنی بھارت میں موجود اپنی دو فیکٹریوں میں سے ایک کو بند کردے تو انھیں حیرت نہیں ہوگی۔ بھارتی صارفین کو پیسہ وصول گاڑی چاہیے، جو کم ایندھن میں زیادہ چلے، سروسنگ آسان اور اچھی ری سیل قیمت دے سکے۔رپورٹ کے مطابق ماروتی سوزوکی اور ہنڈائی جیسی کمپنیاں ان مطالبات پر پورا اترتی ہیں اور اسی لیے بھارتی بازاروں میں ان کی گرفت مضبوط ہے۔تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ جنرل موٹرز نے شروع سے ہی بھارتی بازاروں کو سمجھنے میں غلطی کی اور گاڑیوں کی فروخت میں آنے والی کمی کے متعلق کچھ نہیں کیا۔تاہم امریکی بازارِ حصص میں جنرل موٹرز کے حصص میں ایک فیصد کی کمی کے باوجود اس کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔رواں سال اپریل مئی میں کمپنی نے 7،217 کاریں برآمد کی ہیں جب کہ گذشتہ سال اسی مدت میں یہ تعداد 590 تھی۔مزید اہم خبریں
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.