Live Updates

پیپلزپارٹی کے مراد علی شاہ بھاری اکثریت سے وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے ہیں

سید مرادعلی شاہ کے حق میں‌88ووٹ ڈالے گئے،جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار خرم شیر زمان کو صرف 3ووٹ ملے۔انتخابی نتائج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 29 جولائی 2016 17:05

پیپلزپارٹی کے مراد علی شاہ بھاری اکثریت سے وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے ..

کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جولائی2016ء) :پیپلزپارٹی کے رہنماء مراد علی شاہ نئے وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے ہیں،مراد علی شاہ نے وزارت اعلیٰ کیلئے مطلوبہ ووٹ حاصل کرلیے ہیں،سید مرادعلی شاہ کے حق میں‌88ووٹ ڈالے گئے۔جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار خرم شیر زمان کو صرف 3ووٹ ملے۔۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کااجلاس ہوا،اجلاس میں نئے وزیراعلیٰ سندھ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے وزیراعلیٰ کے امیدوار سید مراد علی شاہ جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار خرم شیر زمان مدمقابل تھے۔تاہم پیپلزپارٹی،مسلم لیگ(ن)نے مراد علی شاہ کو ووٹ دیے۔جبکہ ایم کیوایم اور فنکشنل لیگ نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔وزیراعلیٰ کے انتخاب میں مراد علی شاہ بھاری اکثریت کے ساتھ قائد ایوان منتخب ہوگئے ہیں۔سید مرادعلی شاہ کے حق میں‌88ووٹ ڈالے گئے۔جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار خرم شیر زمان کو صرف 3ووٹ ملے۔مراد علی شاہ کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی،ان کے مدمقابل امیدوار خرم شیر زمان اور پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی سمیت دیگرنے بھی مبارکباد پیش کی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات