اوگرا نے یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات3.94روپے مہنگی کرنے کی سفارش کردی ہے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 29 جولائی 2016 15:25

اوگرا نے یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات3.94روپے مہنگی کرنے کی سفارش کردی ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جولائی2016ء) :اوگرا نے یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات3.94روپے مہنگی کرنے کی سفارش کردی ہے،پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اوگرا نے یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں94 3.مہنگی کرنے کی سفارش کردی ہے۔جس کے تحت پٹرول 2روپے 12پیسے،ہائی سپیڈ ڈیزل 26پیسے،ہائی آکٹین60 پیسے اور لائٹ ڈیزل 1.24روپے اور مٹی کا تیل3.94 روپے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔وزیراعظم کی منظوری کے بعدپٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :