چین اور روس ستمبر کے مہینے میں متنازعہ بحیرہ جنوبی چین میں مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے

جمعرات 28 جولائی 2016 21:17

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) چین اور روس ستمبر کے مہینے میں بحیرہ جنوبی چین میں مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات جمعرات کو چینی وزارتِ دفاع کی جانب سے بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چینی وزارتِ دفاع کے مطابق ان مشقوں کا مقصد دونوں ملکوں کے باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانا ہے اور یہ کہ کوئی اور ملک ان مشقوں کا ہدف ہرگز نہیں ہے۔ ان مشقوں کا اعلان ایک ایسے وقت پر کیا گیا ہے، جب حال ہی میں دی ہیگ کی ایک بین الاقوامی ثالثی عدالت بحیرہ جنوبی چین کے اَسّی فیصد علاقے پر چینی ملکیت کے دعووں کو رَد کر چکی ہے۔ واضح رہے کہ چین اس عدالتی فیصلے کو رَد کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :