چین بحیرہ جنوبی چین میں روس کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کرے گا

مشقوں کا مقصد باہمی تعاون کو مستحکم بنانا ہے کسی اور ملک کو ہدف بنانامقصود نہیں،چینی وزارت دفاع

جمعرات 28 جولائی 2016 18:53

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء ) چین اور روس ستمبر کے مہینے میں بحیرہ جنوبی چین میں مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے۔ یہ بات آج جمعرات کو چینی وزارتِ دفاع کی جانب سے بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چینی وزارتِ دفاع کے مطابق ان مشقوں کا مقصد دونوں ملکوں کے باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانا ہے اور یہ کہ کوئی اور ملک ان مشقوں کا ہدف ہرگز نہیں ہے۔ ان مشقوں کا اعلان ایک ایسے وقت پر کیا گیا ہے، جب حال ہی میں دی ہیگ کی ایک بین الاقوامی ثالثی عدالت بحیرہ جنوبی چین کے 80 فیصد علاقے پر چینی ملکیت کے دعووں کورد کر چکی ہے۔ واضح رہے کہ چین اس عدالتی فیصلے کورد کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :