فاروق حیدر وزیراعظم آزادکشمیر کیلئے نامزد،
فیصلہ وزیر اعظم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا
میاں محمد ندیم بدھ 27 جولائی 2016 14:48
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27جولائی۔2016ء) مسلم لیگ نون کے سربراہ اور وزیراعظم پاکستان نوازشریف نے فاروق حیدر کو وزیراعظم آزادکشمیر کیلئے نامزد کر دیا ہے۔فاروق حیدر کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا جس میں مسلم لیگ (ن )کے وفاقی رہنما اور آزاد کشمیر سے نومنتخب ارکان شریک ہوئے۔
اجلاس میں آزاد کشمیر کے لئے راجہ فاروق حیدر کو بطور وزیراعظم نامزد کیا گیا ہے۔اس موقع پروزیر اعظم نواز شریف نے نومنتخب ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے ، پاکستان اپنے بھائیوں کے حق خودارادیت کا معاملہ ہر بین الاقوامی فورم پر اٹھائے گا۔(جاری ہے)
نوازشریف نے ہدایت کی آزاد کشمیر کی نئی حکومت اداروں کو مضبوط اور کرپشن سے پاک نظام بنائے۔
ایک ایماندار اور قابل کابینہ تشکیل دی جائے۔ آزادکشمیر میں گزشتہ 5 سالوں کے دوران کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا، مسلم لیگ ن کی حکومت وہاں سڑکوں کا جال بچھائے گی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کے صحافی اور اینکرپرسن مشتاق منہاس نے بھی آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کے لیے لابنگ کی تھی تاہم انہیں اسمبلی کی رکنیت کے لیے ٹکٹ تو مل گیا مگر ان کی وزیراعظم بننے کی حسرت پوری نہیں ہوسکی-یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے ہونے والے انتخابات میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 41 نشستوں میں سے 31 پر مسلم لیگ (ن) کو کامیابی حاصل ہوئی تھی۔مذکورہ انتخابات میں راجا فاروق حیدر نے ضلع ہٹیاں بالا کے حلقے ایل اے 28 سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ وہ آزاد جموں و کشمیر میں پارٹی کے صدر بھی ہیں۔نامزدگی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں راجہ فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں میرٹ کی بحالی اور کرپشن کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ساتھ ہی انھوں نے آزاد کشمیر کو تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.