پنجاب کالج پشاور میں ٹیلنٹ سکالر شپ ٹیسٹ کا انعقاد

بدھ 27 جولائی 2016 13:54

پشاور ۔27جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی۔2016ء) پنجاب کالج پشاور میں طلباء وطالبات کیلئے سکالر شپ ٹیسٹ کا انعقاد کیاگیا جس کا مقصد ذہین طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کرناہے تاکہ وہ آئندہ بھی تعلیم کے میدان میں اپنے جوہر دکھاسکیں۔

(جاری ہے)

طلباء نے کثیرتعدادمیں ٹیسٹ میں حصہ لیا ٹیسٹ میٹرک کے کورس کے تمام اسباق میں سے لیاگیاتاکہ طلباء کی قابلیت کی صحیح جانچ پڑتال ہوسکے کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات کو میرٹ سکالر شپ دی گئی ہے جس میں سے ٹاپ 10طلباء کو مفت تعلیم کی سہولت ہوگی اسی سلسلے کا آخری سکالر شپ ٹیسٹ 13اگست کو پنجاب کالج پشاور میں منعقدہوگا۔

متعلقہ عنوان :