سندھ ہائیکورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں ملزم شاہ رخ جتوئی کی سزا کے خلاف اپیل کی فوری سماعت کی درخواست منظور کرلی

منگل 26 جولائی 2016 16:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں ملزم شاہ رخ جتوئی کی سزا کے خلاف اپیل کی فوری سماعت کی درخواست منظور کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو سندھ ہائی کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں سزائے موت پانے والے شاہ رخ جتوئی کی جانب سے سزا کے خلاف اپیل کی فوری سماعت کی درخوست منظور کرتے ہوئے پراسیکیوٹر اور دیگر کو 17اگست کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔واضح رہے کہ سزائے موت کیخلاف اپیل کی سماعت2014سے التواکاشکار ہے۔