سرحدی پولیس نے پوکیمون گو کھیلتے ہوئے 2 کھلاڑیوں کو سرحد عبور کرتے ہوئے پکڑ لیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 26 جولائی 2016 02:04

سرحدی پولیس نے پوکیمون گو کھیلتے ہوئے 2 کھلاڑیوں کو سرحد عبور کرتے ہوئے ..

پوکیمون گو بدستور خبروں میں جگہ بنائے ہوئے ہیں۔ بارڈر پیٹرول ایجنٹس نے 2نوجوان لڑکوں کو غیر قانونی طور پر کینیڈا سے امریکا میں داخل ہوتے ہوئے پکڑ لیا۔
دونوں نوجوان، جن کی شناخت نہیں ہو سکی، سمارٹ فون پر گیم کھیلنے میں اس قدر مصروف تھے کہ انہیں اپنے ملک کینیڈا سے امریکا میں داخل ہونے کا پتا ہی نہ چلا۔

(جاری ہے)


ان دونوں نوجوانوں کی تلاشی لینے کے بعد اور یہ دیکھنے کے بعد کہ ان سے کوئی خطرہ نہیں، حکام نے انہیں قریبی بارڈر پیٹرول سٹیشن پہنچا دیا۔


یو ایس کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن ایجنسی کے پبلک افیئرز آفیسر مائیکل راپولڈ نے بتایا کہ دونوں کھلاڑی گیم کھیلتے ہوئے رستہ بھول گئے اور غلطی سے بین الاقوامی سرحد کے پار آگئے۔تاہم ایجنٹس نے انہیں واپس اس کے گھر والوں ملا دیا۔

متعلقہ عنوان :