امریکہ کی جانب سے ڈرون کے استعمال سے حالات مزیدبگڑرہے ہیں ،آصف زرداری
امریکی ڈرون حملوں میں شہریوں کی بڑی تعدادجاں بحق ہوچکی ہے ،وقت آگیاہے دوسروں پرانگلیاں اٹھانابندکی جائیں ،دنیامیں جاری اسلام فوبیاپرنظرثانی کی ضرورت ہے ،روسی ٹی وی کو انٹرویو
پیر 25 جولائی 2016 23:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جولائی ۔2016ء) سابق صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ امریکہ کی جانب سے ڈرون کے استعمال سے حالات مزیدبگڑرہے ہیں ،امریکی ڈرون حملوں میں شہریوں کی بڑی تعدادجاں بحق ہوچکی ہے ،وقت آگیاہے کہ دوسروں پرانگلیاں اٹھانابندکی جائیں ،دنیامیں جاری اسلام فوبیاپرنظرثانی کی ضرورت ہے ۔روسی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں آصف علی زرداری نے کہاکہ برطانیہ کایورپی یونین سے نکلناایک بڑاایشوہے ،اسلام ایک پرامن ہے ،دنیامیں جاری اسلام فوبیاپرنظرثانی کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں ہالبروک سے ڈرون حملوں بارے گلہ کیاتھااورہم نے امریکہ سے ڈرون بھی مانگے تھے ،امریکہ کی جانب سے ڈرون حملوں سے حالات مزیدبگڑرہے ہیں ،امریکی ڈرون حملوں میں عام شہریوں کی بڑی تعدادجاں بحق ہوچکی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پرامن افغانستان پاکستان کے مفادمیں ہے ،پاکستان میں لاکھوں افغان مہاجرین آبادہیں اورتاحال پاکستان لاکھوں مہاجرین کی میزبانی کررہاہے ۔
انہوں نے کہاکہ کشمیرپاکستان اوربھارت کے درمیان متنازعہ مسئلہ ہے ،پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی وسفارتی حمایت جاری رکھے گا،پاکستان پیپلزپارٹی کشمیریوں کی جدوجہدآزادی میں ان کے ساتھ ہے ،کشمیریوں کی بڑی تعدادپاکستان میں آبادہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے منہ میں جوآتاہے کہ کہہ دیتے ہیں ،عمران خان نے 30ملین روپے طالبان سے تعلق رکھنے والے ایک مدرسے کودیدیئے ۔انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ ایک دوسرے پرانگلیاں اٹھانابندکی جائیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.