وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گورنر سندھ عشرت العباد خان سے ملاقات

پیر 25 جولائی 2016 23:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گورنر سندھ عشرت العباد خان سے ملاقات کی ،ملاقات میں ملک کی موجودہ صوتحال ، سندھ میں امن و امان اور کراچی آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گورنر ہاس کراچی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے کراچی آپریشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ عہد کیا تھا کہ کراچی کی روشنیاں واپس لائیں گے، کراچی آپریشن سے شہر کا امن بحال ہوا، امن کو نقصان پہچانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان سندھ میں امن و امان اور موجودہ مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈارنیوزیراعظم کی جانب سے گورنرسندھ کی خیریت بھی دریافت کی۔