صوبائی وزیر خزانہ کی گورنر سندھ سے ملاقات ، جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

پیر 25 جولائی 2016 22:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے صوبائی وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ نے پیر کی شام گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں صوبہ میں امن و امان کی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر خزانہ نے ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز کی ریلیز کی صورتحال کے بارے میں گورنر سندھ کو آگاہ کیا۔

گورنر سندھ نے صوبائی وزیر خزانہ کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کے فنڈزکی ریلیزکو مقررہ وقت پر یقینی بنایا جائے تاکہ منصوبے مقررہ وقت پر ہی مکمل ہوسکیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو زیادہ سے سہولیات فراہم کرنا ہے اس ضمن میں ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :