پارٹی کے فیصلے کا احترام کروں گا، قائم علی شاہ

پیر 25 جولائی 2016 22:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ دبئی سے کراچی پہنچ گئے، پیر کووزیر اعلیٰ ائر پورٹ پہنچے تو ائر پورٹ پر ان کے اسقتبال کے لئے ان کے بیٹے اسد شاہ ، راشد ربانی اور قار مہدی موجود تھے، وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے فیصلے کا احترام کروں گا، گورنر سندھ سے ملاقات کی جلدی نہیں ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعلیٰ ہاوس میں وزراء اور مختلف سیکریٹریز سے الوداعی ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

سید قائم علی شاہ کی جانب سے آئندہ 48 گھنٹے میں استعفیٰ دئیے جانے کا امکان ہے،جس کے بعد اسمبلی اجلاس بلاکر نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :