Live Updates

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کی ترقی کا 13 نکاتی ایجنڈا پیش کر دیا

پولیس ایکٹ کے تحت پولیس غیر سیاسی اور غیر جانبدار ہوگیاختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کر دیا گیا صوابدیدی فنڈز ختم کر دیئے گئے مدرسہ اصلاحات کی تکمیل ہوگی،صوبائی فنڈز کمیشن کی تشکیل

پیر 25 جولائی 2016 22:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اب ہم جو کرنے جا رہے ہیں، وہ اب تک کسی بھی صوبے میں نہیں ہوا۔ وہ اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ صوبے کے اندر اب کوئی صوابدیدی فنڈ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں صوابدیدی فنڈز سے لوگوں کو خریدا گیا تھا۔

ڈویلپمنٹ فنڈ ایم پی اے کے پاس نہیں بلکہ بلدیاتی نمائندوں کے پاس ہوں گے۔ ارکان اسمبلی صرف قانون سازی پر توجہ دیں گے۔ ترقیاتی اخراجات سیاسی بنیادوں پر استعمال نہیں ہونگے۔۔ بلدیاتی نمائندوں کو 33 ارب روپے فنڈز دیں گے۔ ترقیاتی فنڈز نمائندوں کے ذریعے خرچ ہونگے۔ خیبر پختونخوا کا بلدیاتی نظام دوسروں صوبوں کیلئے مثالی ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی بنائی جارہی ہے جومکمل طور پر خود مختار ہوگی۔

نتھیا گلی میں سی ایم ہاس اور سپیکر ہاس اس کی انڈر ہونگے اور تمام گیسٹ ہائسز کی آمدنی علاقے کے عوام پر خرچ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایک صوبائی دنڈز کمیشن بھی تشکیل دیا گیا ہے جس سی فنڈز ہر ضلع میں نچلی سطح تک جائیں گے عمران خان کا کہنا تھا کہ مدرسہ اصلاحات ہمارے منشور کا بھی حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مدرسہ حقانیہ کے ساتھ ایم او یو دستخط کر رہے ہیں اور طلبہ کو سائنس اور دیگر جدید علم پڑھائے جائیں گے تاکہ وہ بھی جدید خطوط پر آراستہ ہو کر معاشرے کا بہتر حصہ بن سکیں۔

افغان مہاجرین کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ رستم شاہ مہمند کی زیر صدارت ایک کمیٹی کی تشکیل کی گئی ہے جو پرویز خٹک کی زیر نگرانی افغان مہاجرین اور انتظامیہ کے درمیان تمام مسائل حل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی اپنی خوشی سے مہاجر نہیں ہوتا۔ یہ ہمارے مہمان اور ہماری مہمان نوازی کے مستحق ہیں۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ پرویز خٹک نے اداروں کو مضبوط کیا ہے اور اپنے اختیارات کے مطابق بہترین اقدامات کیئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2016 پولیش آرڈر کے تحت ایک پولیس ایکٹ متعارف کروایا جا رہا ہے اور پولیس مزید غیر جانبدار اور غیر سیاسی ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات دوسرے صوباں کے لیئے ایک مثال ہونگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات