بھارت ریاستی دہشتگردی کا سرغنہ ہے ، بھارتی بربریت کے نتیجے میں 60کشمیری شہید اور5ہزارسے زائد زخمی ہیں ، اقوام متحدہ نوٹس کیوں نہیں لے رہا، چیئرمین کشمیر کمیٹی سے درخواست ہے کہ اراکین پارلیمنٹ ور چند کشمیریوں پر مشتمل وفد کے ساتھ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے بھوک ہڑتال کریں

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اورسابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی میڈیا سے گفتگو

پیر 25 جولائی 2016 22:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اورسابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے بھارت کو ریاستی دہشتگردی کا سرغنہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی بربریت کے نتیجیمیں 60کشمیری شہید اور5ہزارسے زائد زخمی ہیں ، اقوام متحدہ نوٹس کیوں نہیں لے رہا، چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمان سے درخواست ہے کہ اراکین پارلیمنٹ ور چند کشمیریوں پر مشتمل وفد کے ساتھ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے بھوک ہڑتال کریں۔

وہ پیر کو پارلیمنٹ ہا?س میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سولو فلائیٹ سے اپوزیشن کے اتحاد نقصان پہنچا ہے۔ سندھ کے وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا چیئرمین اور شریک چیئرمین کا ہے۔

(جاری ہے)

اس میں ریاستی اداروں کے دباؤ کا تاثر بالکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد اقوام متحدہ کا صرف24گھنٹے میں اقدامات کے لئے کشمیر میں بھارت 68سال سے قتل وغارت کر رہا ہے یہ اقوام متحدہ کو نظر کیوں نہیں آتا۔

رحمان ملک نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اقوام متحدہ میں اپنے نمائندے کو ہدایت کر کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لئے درخواست دیں۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی وجہ اس جانب مبذول کرائے میں خود یہ معاملہ عالمی عدالت لے کر جاؤں گا۔ بھارت ریاستی دہشت گردی کا سرغنہ ہے ، اقوام متحدہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کو نوٹس لے۔

ایران پاکستان اور افغانستان کو سوچنا چاہیے کہ وہ مسلمان ہیں۔ اشرف غنی حکومت کے کئی وزراء را کے ہاتھوں کٹھ پتلی بن کر پاکستان کے خلاف کاروائیاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے درخواست ہے کہ وہ بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی ارکان پارلیمنٹ اور چند کشمیریوں کو ساتھ لے کر سیکرٹری اقوام متحدہ بانکی مون کے دفتر کے سامنے بھوک ہڑتال کریں۔