ارکان سینیٹ کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ ایوان میں پیش کر دیا گیا ، اگر ممبران مزید ترمیم کرنا چاہتے ہیں،عوامی اہمیت کے حامل مسائل کے حل کے لئے وزراء کو ہر جمعہ کے دن آکر جواب دینا ہو گا ،چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کے ریمارکس

پیر 25 جولائی 2016 22:45

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء ) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ عوامی اہمیت کے حامل مسائل کے حل کے لئے وزراء کو ہر جمعہ کے دن آکر جواب دینا ہو گا۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان میں اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ ممبران کے لئے کوڈ آف کنڈکٹ ایوان میں پیش کر دیا گیا ہے اگر ممبران مزید ترمیم کرنا چاہتے ہیں وہ اس اجلاس کے اختتام تک اپنی جماعت کے پارلیمانی لیڈران تک پہنچا دیں اور اس کے بعد ضابطہ اخلاق کمیٹی قائم کی جائے گی اور دو ماہ میں اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔

عوامی اہمیت کے مسائل کے حل کے حوالے سے ممبران نے تحفظات کا اظہار کیا تھا کہ ان پر عمل نہیں ہوتا۔ تمام عوامی نوعیت کے حامل مسائل کے حل پر جمعہ کو آخری ایجنڈے میں رکھا جائے گا اور اس پر وزراء اپنا مدعا بیان کرینگے۔

متعلقہ عنوان :