900 میگا واٹ پن بجلی کے منصوبے شروع بہت جلدشروع کررہے ہیں،پرویزخٹک

حقانی مدرسے کو دی جانیوالی امداد کا بنیادی مقصد صوبے میں مدارس کے زیر اہتمام موجود تعلیمی نظام میں اصلاحات لانے ہیں ماضی کے مقابلے میں اب امن و امان کی صورتحال بہتر ہے اور بتدریج بہتر ہو تی جارہی ہے پرائیوٹ سیکٹر صوبے میں پن بجلی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے ،وزیراعلی خیبرپختونخوا کی میڈیا سے گفتگو

پیر 25 جولائی 2016 22:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی طرف سے حقانی مدرسے کو دی جانے والی امداد کا بنیادی مقصد صوبے میں مدارس کے زیر اہتمام موجود تعلیمی نظام میں اصلاحات لانے ہیں۔ اس میں سائنس اور جدید دور کے تعلیمات متعارف کرائے جائیں گے تاکہ ان اصلاحات کے ذریعے مدارس میں زیر تعلیم بچوں کو پورے معاشرے کا فعال شہری بنایا جا سکے اسکے خلاف جو لو گ پروپیگنڈا کر رہے ہیں ان کے ماضی کو اگر دیکھا جائے تو یہی لوگ ملک میں طالبان پیدا کرنے کے ذمہ دارتھے انہوں نے اس بارے میں خدشات بے بنیاد ہیں اور گمراہ کن قرار دیا اور حقیقت کے منافی قرار دیا وہ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں عمران خان کی پریس کانفرنس کے بعد صحافیوں کے ایک گروپ سے باتیں کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

خیبربینک کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ اس مقصد کیلئے قائم کمیٹی نے غیر جانبدارانہ انکوائر ی کی جس میں صوبائی وزیرخزانہ کے خلاف کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا اور انکوائری رپورٹ میں وزیر موصوف کو بے گناہ قر ار دیا گیا یہ رپورٹ جلد ہی پبلک کی جائے گی افغان مہاجرین کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہاکہ یہ مسئلہ وفاق سے متعلق ہے اور انہوں نے وفاق کے ساتھ افغان مہاجرین کی جلداور باعزت وطن واپسی کے حوالے سے گفتگو کی ہے تاہم وہ تب تک ہمارے مہمان رہیں گے ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں پن بجلی کے چھوٹے بڑے منصوبے کے سلسلے میں کہاکہ صوبہ میں پانی سے بجلی پیدا کرنے کے وسیع ذخائر موجود ہیں صوبائی حکو مت کے وسائل محدود ہیں لیکن اپنے محدود وسائل کے باوجود ہماری پہلی ترجیح پن بجلی کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنا ہے اور اس جانب پیش رفت جاری ہے ۔

صوبہ 900 میگا واٹ پن بجلی کے منصوبے شروع کر رہی ہے اس کے علاوہ فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن کے ساتھ چترال میں تین اور بالاکوٹ میں ایک منصوبے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل پرائیوٹ سیکٹر صوبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے اس کی وجہ انہوں نے ماضی کی خراب امن و امان کی صورتحال قراردیا اور کہاکہ ماضی کے مقابلے میں اب امن و امان کی صورتحال بہتر ہے اوریہ بتدریج بہتر ہو تی جارہی ہے پرائیوٹ سیکٹر صوبے میں پن بجلی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے اس کے علاوہ صوبائی حکومت صوبے کے چھوٹے چھوٹے پن بجلی گھر ایسے علاقوں میں قائم کر رہی ہے جہاں پانی ہے اور بجلی نہیں اور انہی پانی سے مقامی آبادی کیلئے چھوٹے چھوٹے پن بجلی کے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں اور کچھ پر کام جاری ہے تاکہ وہاں کے لوگوں کومقامی سطح پر بجلی فراہم کی جا سکے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب وہ اقتدار میں آئے تو صوبے میں دہشت گردی اور امن و امان کے مسائل تھے ہم نے صوبے میں پیشگی اطلاعاتی نظام کو بہتر بنایا پولیس کیلئے ٹریننگ سکولز قائم کئے گئے تاکہ پولیس کو جدید تربیت دی جا سکے ایسے ادارے پہلے نہیں تھے اور ان اقدمات کی روشنی میں صوبے میں صورتحال روز بروز بہتر ہو تی جارہی ہے ۔