مقبوضہ کشمیر میں مظالم ٗ حکومت کو بھارت کیخلاف جارحانہ رویہ اپنانا چاہئے ٗ رحمن ملک

سندھ میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا فیصلہ پارٹی قیادت کا ہے جو ٹھیک ہے ٗمیڈیا سے گفتگو

پیر 25 جولائی 2016 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹر اور سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیاں کر رہا ہے ٗ حکومت کو بھارت کیخلاف جارحانہ رویہ اپنانا چاہئے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کشمیر کمیٹی کے چیئرمین ہیں ان کو چاہئے کہ بھارت کیخلاف احتجاج کریں ۔ وہ اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر بھوک ہڑتال کریں میں بھی ان کے ساتھ بیٹھوں گا۔رحمان ملک نے کہا کہ بھارت کو اگر نہ روکا گیا تو وہ پاکستان کیلئے بھی مشکلات پیدا کر دے گا۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا فیصلہ پارٹی قیادت کا ہے جو ٹھیک ہے۔

متعلقہ عنوان :