وزیراعظم محمدنوازشریف کا انعم روڈگلیکسوٹاؤن میں ہلاکتوں کانوٹس

حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے لیے دس دس لاکھ روپے اور زخمی کے مکمل علاج کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی‘عابد شیر علی بجلی کے ترسیلی نظام کوزیر زمین کرناممکن نہیں البتہ انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے ہم گنجان علاقوں میں ربڑ چڑھی ہوئی تاریں لگانے کا سوچ رہے ہیں

پیر 25 جولائی 2016 22:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء ) لاہورمیں طوفانی بارشوں سے گلیسکوٹاؤن میں انعم روڈپرپول پرلگے بجلی کے میٹرمیں آگ بھڑک اُٹھی۔جس کی وجہ سےL.Tلائن ٹوٹ کرنیچے گرگئی۔سڑک پر نکاسی آب نہ ہوے کی وجہ سے بارش کا پانی جمع تھا۔پانی میں بجلی کی تار گرتے ہی کرنٹ آگیااورراہ گزرتے ہوئے ایک خاتون اور ایک شخص ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

وزیراعظم پاکستان جناب میاں محمدنوازشریف نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیااورووزیرمملکت برائے پانی وبجلی چوہدری عابدشیرعلی کو فوراًانکوائری کرنے کے لیے لاہور بھیجا جس پر انہوں نے24جولائی کو رات11بجے مذکورہ جگہ کا دورہ کیا۔چیف ایگزیکٹوآفیسرلیسکوقیصرزمان اورچیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرز لیسکوڈاکٹرمصدق ملک بھی اُنکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

لیسکوکےXEN/SDOاوردوسرے متعلقہ افسران سب کو موقع پر طلب کیا۔

لیسکوملازمین اورافسران سے تفصیلی سوال وجواب کیے اس کے بعدوزیرمملکت نے انعم روڈکے رہائشی افراداوردکانداروں سے بھی تفصیلی معلومات اکٹھی کرنے کے ساتھ ساتھ حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی۔حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون کانام کنول دخترمحمدعتیق اورسیالکوٹ کی رہائشی تھی جبکہ ہلاک ہونے والے شخص کا نام محمدعظیم ولدمحمدسلیم اوروہ گھنٹہ گھربازارسکھرکارہنے والاتھا۔

جبکہ زخمی ہونے والے شخص کا نام عمرحیات ولدجھلاہے۔یہ چک نمبر597جی بی تاندلیانوالہ فیصل آبادکارہائشی ہے اورجنرل ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔تمام معلومات حاصل کرنے کے بعدوزیرمملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابدشیرعلی نے میڈیاسے گفتگو کی ۔ بر و ز پیر د وپہر2بجے جناب وزیرمملکت نے عمرحیات زخمی کی عیادت کرنے کے لیے جنرل ہسپتال(ICUوارڈبیڈنمبر1)کادورہ کیاانہوں نے مریض کی جلدصحت یابی کے لیے دعاکی اور مریض کو حوصلہ دیاوزیرمملکت نے جنرل ہسپتال میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اس حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے لیے دس دس لاکھ روپے اور زخمی کے مکمل علاج کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس اَمر کا بھی جائزہ لیاجائے گاکہ بجلی کے میٹرمیں پانی کیسے داخل ہواکیونکہ ٹیمپرنگ کے بغیربجلی کے میٹرمیں پانی داخل نہیں ہوسکتا۔اس کے علاوہ ملک بھرمیں بجلی کے ترسیلی نظام کی خرابیوں کودور کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ایک سوال پرچوہدری عابدشیرعلی نے کہاکہ بجلی کے ترسیلی نظام کوزیر زمین(انڈرگراؤنڈ)کرناممکن نہیں البتہ انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے ہم گنجان علاقوں میں ربڑ چڑھی ہوئی تاریں لگانے کا سوچ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف کو اِس حادثہ سے دلی دکھ ہوا ہے اورانکی خصوصی ہدایت پر مجھے حادثہ کی انکوائری کے لیے لاہوربھیجا گیا۔