کاشتکار نمی کے موجودہ موسم میں کپاس کی فصل کی طرف خصوصی توجہ دیں ‘ محکمہ زراعت پنجاب

پیر 25 جولائی 2016 22:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے کپاس کے کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نمی کے موجودہ موسم میں کپاس کی فصل کی طرف خصوصی توجہ دیں کیونکہ نمی کے موسم میں چست تیلے کے حملے کا خدشہ ہوتا ہے۔ ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فصل کی ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکاؤٹنگ کریں۔

(جاری ہے)

پیسٹ سکاؤٹنگ کے بعد اگر چست تیلے کا حملہ نقصان کی معاشی حد یعنی ایک بالغ یا بچہ فی پتا ہو تو محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے سفارش کردہ زہر کا سپرے کریں۔ اگر چست تیلے کا حملہ نقصان کی معاشی حد سے کم ہو تو ہرگز سپرے نہ کریں تاکہ دوست کیڑے محفوظ رہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کپاس کی اس مرحلے پر بہتر نگہداشت کی سخت ضرورت ہے تاکہ پیداوار متاثر نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :