وفا قی پولیس کی جر ائم پیشہ عنا صر کیخلاف کا رروائیاں،2 افغا نیو ں سمیت 5 ملزمان گرفتار

پیر 25 جولائی 2016 21:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء ) وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کیخلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران دو افغا نیو ں سمیت پا نچ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چرس اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے گئے ۔ مزید تفتیش جا ری ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ رمنا پولیس نے دوران گشت ملزم علی نو از کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 180گر ام چرس بر آمد کرلی۔

جبکہ دوران گشت دو ملزمان محمد حق اور محمد سلیما ن جو افغا نستا ن کے رہا ئشی ہیں متعلق داخلہ پا کستا ن کو ئی ثبو ت پیش نہ کر سکے کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تھا نہ ما رگلہ پولیس نے دوران گشت ملزم زاہد جا وید کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل 30بو رمعہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ کھنہ پولیس نے ملزم شاہ حسین جو بغیر اجازت گیس سلنڈروں میں بھر ائی کر رہا تھا کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ بادساجد کیا نی نے پولیس ٹیم کی اس اچھی کا رکر دگی پر انہیں تعریفی اسنا د دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی جا تی ہے کہ کا ر چوری اور مو ٹر سائیکل چوری کے انسداد کے لیے ضلع بھر میں ٹھو س اقداما ت کیے جا ئیں تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :