الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کے معاملے پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا ، اپوزیشن لیڈر سے گلہ ہے ، نئے وزیر اعلیٰ سندھ کی تقرری پیپلز پارٹی کااندرونی معاملہ ہے

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر شاہی سید کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 25 جولائی 2016 21:32

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء ) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر شاہی سید نے الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کے معاملے پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا ، اپوزیشن لیڈر سے گلہ ہے ، نئے وزیر اعلیٰ سندھ کی تقرری پیپلز پارٹی کااندرونی معاملہ ہے ۔ وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت سے کوئی گلہ نہیں ۔ ہمارا گلہ خورشید شاہ سے ہے ۔ اپوزیشن لیڈر نے ممبران کی تقرری کے معاملے پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا ۔ آخر تک ممبران کے نام پوچھتے رہے لیکن انہیں نہیں بتایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں نیا وزیر اعلیٰ لانا پیپلز پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے تاہم امید کرتے ہیں نیا وزیر اعلیٰ کے آنے سے معاملات پہلے سے بہتر ہوں گے