ملک کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلانے کیلئے اپوزیشن مل بیٹھ کر دو نکاتی روڈ میپ تیار کرے ، وزیر اعظم سے استعفیٰ لیاجائے ملک بھر میں فوری طور پر عام انتخابات جمہوریت کے لئے ناگزیر ہیں

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر بابر اعوان کی میڈیا سے گفتگو

پیر 25 جولائی 2016 21:32

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء ) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ ملک کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلانے کے لئے اپوزیشن مل بیٹھ کر دو نکاتی روڈ میپ تیار کرے یا وزیر اعظم سے استعفیٰ لے ،استعفیٰ نہیں لے سکتے تو مستعفی ہو جائیں ، ملک بھر میں فوری طور پر عام انتخابات جمہوریت کے لئے ناگزیر ہیں ۔

وہ پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سید قائم علی شاہ مسلسل 8 سال سے وزیر اعلیٰ ہیں ان پر کبھی کرپشن کا الزام نہیں لگا ۔ نئے وزیر اعلیٰ کے آنے سے معاملات میں مزید بہتری آئے گی ۔ سینیٹر بابر اعوان نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر سیاستدان اجتماع اور مذمت ہی کر سکتے ہیں جو کر رہے ہیں ۔ وفاقی حکومت بھارتی بربریت کے خلاف معاملہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے سامنے اٹھا سکتی ہے لیکن ابھی تک ایسا کچھ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام دشمن حکومت اور کرپٹ حکومت ملک سے ملک کو نجات دلانے کے لئے اپوزیشن کو دو نکاتی روڈ میپ بنانا ہو گا ، یا دباؤ ڈال کر وزیر اعظم سے استعفیٰ لے لیں ، اگر نہیں لے سکتے تو خود مستعفی ہو جائیں میں سب سے پہلے مستعفی ہونے کے لئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فوری عام انتخابات جمہوریت کے لئے ناگزیر اور ملک کے لئے ضروری ہیں ۔