بھارت کا دماغ مذمت سے نہیں مرمت سے درست ہو گا‘چیئرمین سنی اتحا دکونسل
کشمیریوں کی مدد کیلئے قومی ایکشن پلان بنایا جائے،اصلی اور جعلی جمہوریت میں وہی فرق ہے جو رقص درویش اور مجرا میں ہوتا ہے
پیر 25 جولائی 2016 21:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بھارت کا دماغ مذمت سے نہیں مرمت سے درست ہو گا،کشمیریوں کی مدد کیلئے قومی ایکشن پلان بنایا جائے،اصلی اور جعلی جمہوریت میں وہی فرق ہے جو رقص درویش اور مجرا میں ہوتا ہے،سیاسی حکومتوں کے ادوار میں اربوں ر وپے کی قرضے معاف کرواکر بینکوں کو لوٹا گیا، کشمیری بھارتی تکبر کی صلیب پر لٹکا ہوا ہے،کشمیر کا ہر نوجوان بھارت سے نفرت کا انگارہ اور حریت کا استعارہ بن چکا ہے،افغان صدر پاکستان کے ساتھ کشیدگی نہیں مذاکرات کا راستہ اختیار کریں، منگل باغ کی ہلاکت خوش آئند ہے،چھ ماہ میں 657بچوں کا اغوا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
پاکستانی معیشت قرض کے ستونوں پر کھڑی ہے۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ علمیہ لاہور میں تنظیم المساجد پاکستان کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ کشمیری بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے۔بھارتی وزیر داخلہ کا دورہ بھارت بْری طرح ناکام رہا۔ بھارت چھرے والی بندوقوں سے کشمیریوں کو اندھا کررہا ہے۔
کیااقوام متحدہ بھی اندھی نابینا ہو چکی ہے۔پاکستان بھارتی دھمکیوں بارے عالمی برادری کو اعتماد میں لے۔پاک ترک سکولز بند نہیں ہونے چاہئیں۔ چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے والے تین سالوں میں بھی لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کرسکے۔روس کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔حکومت زرعی کفالت پر خصوصی توجہ دے۔دنیا کشمیری مسلمانوں کے خون ناحق کی پکار سنے۔بھارت زیادہ دیر کشمیریوں کو حق آزادی سے محروم نہیں رکھ سکتا۔ کشمیر کانفرنس سے ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان، مفتی محمد حسیب قادری، صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ،حاجی رانا شرافت علی قادری اوررا? حسیب احمد نے بھی خطاب کیا۔مزید اہم خبریں
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار800 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
یوکرین کے وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے
-
ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا صبح سویرے لاہورایس ایل تھری کا دورہ، جلد تکمیل کا حکم
-
مراکز صحت کی اپ گریڈیشن شروع، بی ایچ یو شامکے بھٹیاں پائلٹ پراجیکٹ ایک ہفتے میںمکمل،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف معائنہ کرنے پہنچ گئیں
-
گزشتہ دور حکومت کے دوران پنک راک سالٹ مائنز کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر کیس نیب میں بھیجنے کا فیصلہ
-
گزشتہ دورحکومت میں پنک راک سالٹ مائنز کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا کیس نیب کو بھیجنےکا فیصلہ
-
ملک دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے عزم کو شکست نہیں دے سکتے،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا وزیر اعلی ہائوس پشاور میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب
-
تحریک انصاف کا اتوار کو پشاور میں ریلی نکالنے کا اعلان
-
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ستھرا پنجاب مہم کا آخری مرحلہ بھرپور انداز میں جاری
-
قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری میں بڑی رکاوٹ دور ہوگئی
-
صدرمملکت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.