وزارت انسانی حقوق 11 اگست سے 5 روزہ قومی اقلیتی کھیل میلہ کا انعقاد کرے گی
پیر 25 جولائی 2016 20:03
اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جولائی ۔2016ء) وزارت انسانی حقوق 11 اگست کو اقلیتوں کے دن کے موقع پر 5 روزہ قومی اقلیتی کھیل میلہ کا انعقاد کرے گی جو 7 تا 11 اگست تک سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد تک جاری رہے گا۔ وفاقی وزیر کامران مائیکل نے واضح کیا کہ اقلیتوں کا دن 11 اگست کو کھیل میلہ کے نام سے منایا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے تمام اقلیتوں کو شرکت کی دعوت دی کہ وہ آ کر پنی ٹیمیں رجسٹرڈ کرائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میلہ کی تمام دیکھ بھال اور سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس میلہ میں فٹ بال، کرکٹ، باسکٹ بال، باڈی بلڈنگ، اتھیلیٹکس، بیڈمنٹن اور ٹگ آف وار شامل ہیں۔ رجسٹریشن بلا قیمت ہو گی اوراس کی آخری تاریخ 30 جولائی 2016ء ہے اور رجسٹریشن درج ذیل صوبائی یا وفاقی افسران کریں گے۔(جاری ہے)
اسلام آباد کیلئے ڈپٹی سیکرٹری برائے وزارت انسانی حقوق ، نائنتھ فلور اسٹیٹ لائف بلڈنگ نمبر5 بلیو ایریا، رابطہ نمبر0519202252 ‘لاہور کے لئے ریجنل ڈائریکٹوریٹ انسانی حقوق ہاؤس نمبر148 .A نیو مسلم ٹاؤن ‘رابطہ نمبر042-99231968‘ فیکس نمبر042-99231970 ‘کراچی کے لئے ریجنل ڈائریکٹوریٹ انسانی حقوق ، بلاک نمبر5 ، سندھ سیکرٹریٹ نمبر4-A ، فراری روڈ‘رابطہ نمبر021-99205835 فیکس نمبر021-99205837‘پشاور کے لئے ریجنل ڈائریکٹوریٹ انسانی حقوق ، فیڈرل جوڈیشنل کمپلکس کورٹ نمبر11 ، حیات آبادرابطہ نمبر091-9219599 فیکس نمبر091-9219598 ‘بلوچستان کیلئے ریجنل ڈائریکٹوریٹ انسانی حقوق ، ہاؤس نمبر23-24/9 ، نیو الگیلانی روڈ ، رابطہ نمبر081-2869154‘فیکس نمبر081-2869058 ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.