انجمن طلبا ء اسلام کے کارکنان نے تنظیم کے 50 سال مکمل ہونے کا جشن منایا

پیر 25 جولائی 2016 20:03

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جولائی ۔2016ء) انجمن طلبا ء اسلام کے کارکنان نے ملک بھر میں تنظیم کی تشکیل کے 50 سال مکمل ہونے کا جشن منایا، تعلیمی اداروں میں کیک کاٹا گیا، مٹھایاں تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

محافل نعت کا انعقاد کیا گیا جبکہ مرکزی صدر محمد عاکف طاہر کی جانب سے 20 شوال تا 30 شوال المکرم عشرہ سماجی خدمت منانے کا اعلان کیا گیا جس میں یوم عطیہ خون، یوم تکریم اساتذہ ،یوم صحت و صفائی مہم ،یوم آزادی صحافت وغیرہ شامل ہیں ،اس حوالے سے اے ٹی آئی کے مرکزی صدر محمد عاکف طاہر کا کہنا ہے کہ 1387ہجری سے 1437ہجری تک کے سفر میں بنگلہ دیش نا منظور ،نظام مصطفیٰ تحریک ،ختم نبوت تحریک ،تعلم بچاؤ تحریک، فحاشی و عریانی ختم کرو، کشمیر بنے گا پاکستان اور تعلیم برائے امن جیسی کامیاب تحریکیں شامل ہیں جن میں انجمن طلبا ء اسلام نے نہ صرف ہر اول دستے کا کردار اد ا کیا ہے بلکہ انجمن کے نوجوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ان تحریکوں کو تقویت بخشی ہے۔