فیضان مدینہ میں دستار فضلیت کا دوروزہ اجتماع 30جولائی سے شروع ہوگا

پیر 25 جولائی 2016 20:01

کراچی ۔ 25 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جولائی ۔2016ء) فیضان مدینہ میں دو روزہ دستارفضلیت اجتماع30جولائی سے شروع ہوگا ۔ ترجمان دعوت اسلامی کے مطابق اجتماع کا آغاز بعد نماز عشاء ہوگا ،بعد ازاں مدنی مذاکرے کے بعد دستار فضلیت کی تقریب رونما ہوگی ۔

(جاری ہے)

31جولائی کو بعد نماز ظہر مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری بیان کرینگے ۔یہ اجتماع پاکستان میں چھ مقامات پر ہوگا۔اختتام اس سال دورہٴ حدیث کرنے والے 365علماء کرام کو دستار فضلیت سے نوازا جائے گا۔